کراچی (وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)سنت ابراہمی کی ادائیگی کی لیے ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں سجے گی ،سپرہائی وے پر900سے زائدایکٹررقبے پرلگنے والی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں اوربیوپاریوں کی سہولت کیلئے ایڈمنسٹریشن ،پارکنگ ،پانی ،چارہ ،بجلی کی 24گھنٹے فراہمی اورمختلف اشیاء کے لیے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیدیئے گئے،پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کوروناکی احتیاطی تدابیرکے سبب مویشی مالکان ،بیوپاریوں اورجانورخریداری کیلئے مویشی منڈی کارخ کرنے واالے شہریوںکو ماسک پہننالازمی قراردیاگیا ہے تفصیل کے مطابق ہرسال کی طرح 2021کیلئے بھی کراچی سپرہائی وے پرقربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں اس سلسلے میںاخبارمیں اشتہارکے ذریعے بنک اسٹیمنٹ ،شناختی کارڈکی کاپی اوراین ٹی این سرٹیفیکٹ کے ذریعے 21مارچ 2921تک ملیرکینٹ میں خوہشمندافرادسے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اورگزشتہ روزٹھیکیداروں کے نام قرعہ نکل آیا،مویشی منڈی انتظامیہ ذرائع کے مطابق سال2021کیلئے مویشی منڈی کی ایڈمنسٹریشن کا ٹھیکہ راناعمران ،پارکنگ چوہدری طارق،راجہ عدندان ،پانی ناصرغنی ،بجلی کی فراہمی کاٹھیکہ گذشتہ سال کی طرح اقبال ،چارہ میرحنیف چاکراورٹینٹ کاٹھیکہ اس بارآصف نویدآرائیں کودیاگیاہے ، 10سے 15روزمیں مویشی منڈی کیلئے زمین ہموارکرکے وی وی آئی پی ،وی آئی پی اورجنرل بلاکس بنائے جائیں گے جہاں کوروناایس اوپیزکومدنظررکھتے ہوئے پارسل کی صورت میں کھانے پینے کی سہولت بھی میسرہوگی ۔
سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجے گی
Jun 02, 2021