کمرشل اداروںمیں کام کرنے والے ملازمین کوکوروناویکسین لازمی لگانے کاحکم 

Jun 02, 2021

کراچی (وقائع نگار)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی ہدایات پر سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی نے تمام فیکٹری، دکان اور کمرشل ایکٹیوٹی کرنے والے اداروں کے سربراہان کو اپنے یہاں کام کرنے والے ملازمین کو لازمی طور پر کرونا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردیں ،سیکرٹری محنت نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اپنے محکمہ کے تمام ایریا آفیسرز برائے ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر کو پابند کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام فیکٹری، دکانوں اور دیگر کمرشل ایکٹیو میں کام کرنے والے ملازمین لازمی کرونا ویکسین لگوائیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام محکمہ محنت کے ڈائریکٹوریٹ کے افسران اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین کی کرونا ویکسین ہو،سیکرٹری محنت کے جاری نوٹیفکیشن میں یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ تمام افسران اس سلسلے میں ہر پندرہ روز میں ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کریں۔

مزیدخبریں