کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت پرنیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایاکہ سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے مزید کارروائی کے لیے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردیا،سندھ ہائیکورٹ نے سہیل انور سیال اور دیگر کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،واضح رہے کہ نیب سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور کرپشن کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے۔