کراچی(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میںمزار قائد کی مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیس ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تفتیشی افسر سے کو آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی،عدالت نے معاملے سے متعلق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا ،درخواست گزارکے مطابق کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایاجبکہ ، مزار قائد منیجمنٹ بورڈکاکہناہے کہ کیپٹن صفدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔