کراچی(اے پی پی)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے4.333 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 4,582 رہی۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ سود ے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.439بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.421 بلین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 378.112ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 374.601 ملین رو پے، ڈبلیو ٹی آی خام تیل کے سودوں کی مالیت 308.373ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 169.739 ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 152.153ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 45.460 ملین روپے ، کا پر کے سودوں کی مالیت 31.096 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 9.070 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 4.464ملین روپے رہی۔
پی ایم ای ایکس میں 4.333 بلین روپے کے سودے
Jun 02, 2021