جے ایس بینک کا ہوم فنانسنگ کیلئے گارڈن اسکوائر ڈیولپرزکیساتھ اشتراک

کراچی(کامرس رپورٹر) جے ایس بینک کا گارڈن اسکوائر ڈیولپرزسے معاہدہ طے پایاہے جس کا مقصد اسٹیٹ بینک کے تعاون سے جاری حکومت کی نیا پاکستان ہاو?سنگ اسکیم میں کم شرح سود پر ہوم فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت جے ایس بینک کی جانب سے گارڈن اسکوائر ڈیولپرزکے منصوبوں میںکم قیمت پر ا?سان اقساط کی ہاو?سنگ فنانس سروس کیلئے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔معاہدے پر جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی اور گارڈن اسکوائر ڈیولپرز کے ڈائریکٹر احسن علیم خان نے دستخط کئے، اس موقع پر جے ایس بینک کے سکیور لینڈنگ کے سربراہ فہد صدیقی،ڈسٹریبوشن ہیڈ کنزیومر لینڈنگ ذوالفقار علی لہری جبکہ گارڈن اسکوائر ڈیولپرزکی جانب سے سی ای او محمد وسیم خان اور ڈائریکٹرز زْنیر علیم خان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی کا کہنا تھا کہ جے ایس بینک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے حکومت کی جاری کردہ اسکیم ، جس پر اسٹیٹ بینک دیگر بینکوں کے اشتراک سے عملدرا?مد کر رہا ہے سے مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن