سائٹ لمیٹڈکے ملازمین اور افسران کوکوروناویکسین لگانے کیلئے ڈیسک قائم

Jun 02, 2021

کراچی(اے پی پی)حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں وزارت صنعت کے زیلی محکمے سائٹ لمیٹڈمیں ملازمین وافسران کوکورونا سے بچائوکیلئے ویکسینیشن کاعمل کاشروع کردیاگیاہے،اس حوالے سے سائٹ لمیٹڈکی ڈسپنسری میں طبی عملے نے ماہرڈاکٹرز کی زیرنگرانی ویکسینیشن ڈیسک قائم کردی ہے۔ایم ڈی سائٹ منورمہیسرنے ملازمین اورافسران کوہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ویکسینیشن لازمی لگوائیں تاکہ اس وباسے بچاجاسکے، اس کے علاوہ ملازمین وافسران اپنے اپنے شعبہ جات میںسماجی فاصلوں،ماسک وسینیٹائزرزکے استعمال اورایس او پیزپرعملدرآمدیقینی بنائیں۔ سائٹ لمیٹڈکی انتظامیہ نے اس سلسلے میں باضابطہ ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

مزیدخبریں