آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران شام اور رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید برآں شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بدھ کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان بھی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی اورجنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔ پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور بونجی میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں ، گرچ چمک کے ساتھ بارش کی امکان ہے. محکمہ موسمیات
Jun 02, 2021 | 16:26