جعفرآباد: ان پڑھ نوجوان اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے لگے‘حکام نوٹس لیں

Jun 02, 2022

 جعفرآباد(نمائندہ خصوصی)جعفرآبادکے علاقے ڈیرہ اللہ یار میںان پڑھ افراد بی اے‘ بی ایڈ‘ ایم اے‘ ایم ایڈ کی ڈگریاں گھر بیٹھے حاصل کرنے لگے۔ ایسے نوجوان جو پرائمری یا مڈل کے بعد  تعلیم کوادھورا چھوڑ گئے تھے چند سرکاری اساتذہ نے انکے فارم پر کرکے انہیںاعلیٰ تعلیمکی ڈگریاں منہ مانگی فیس پر دینے لگے ہیں۔ یہ لوگ قانونی کارروائیوں سے بچنے کیلئے ایسے نوجوانوں کے پیپروں کے شیڈول بھی بنا دیتے  ہیں۔ ان پڑھ افراد کاپرچہ کسی اور طالب علم کو پانچ سو روپے دیکر کروایا جارہاہے جس میں علامہ اقبال یونیورسٹی کے ایجنٹ ملوث ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان‘ چیف سیکرٹری وزیرتعلیم اورکمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مخصوص کوٹہ مقرر کیاجائے ۔

مزیدخبریں