شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں ہیپاٹائٹس سنٹر کاقیام

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے صوبے میں ہیپاٹائٹس کیلئے شروع کیے گئے پروگرام کے تحت کالا یرقان (ہیپاٹائٹس بی اور سی) کی تشخیص، علاج و ویکسی نیشن کے سلسلے میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر سعید احمد میروانی کی زیر سرپرستی اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تعاون سے ہیپاٹائٹس سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔یکم جون 2022 بروز بدھ کو سنٹر میں کالا یرقان (ہیپاٹائٹس بی اور سی) کی تشخیص، علاج و ویکسی نیشن مفت کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن