پرامن انتخابات کے انعقاد پر سکیورٹی اداروں کے مشکور ہیں:عطاء اللہ بروہی

Jun 02, 2022

کوہلو (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عطاء اللہ بروہی نے ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے پْرامن ماحول میں آزادانہ،شفاف اور غیر جانبدارانہ کامیاب انعقاد پر تمام امیدواروں،قبائلی عمائدین،ضلعی انتظامیہ،پولیس ،لیویز، ایف سی اور صحافی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری انداز میں عوام اور سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لے کر پولنگ کے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے تھے انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ نے ہر ممکن حد تک پْرامن ماحول فراہم کیا ہے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر  انتخابی عملہ،ضلعی انتظامیہ،لیویز،پولیس اور ایف سی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں