حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد کے نواحی گائوں ونی میں فائرنگ کرکے 32سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیاجس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اختر رسول ولد غلام رسول نے قریبی حویلی میں بیٹھے چند افراد کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے سے منع کیا تو انہوںنے اختر رسول پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی اور ٹراما سنٹر جاکر دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔
حافظ آباد: شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے سے روکنے پر نوجوان کو قتل کردیا
Jun 02, 2022