گوجرانوالہ: ڈسٹربیوشن ملازمین سے پونے2کروڑ لوٹنے والے3افراد گرفتار

Jun 02, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انچارج سی آئی اے عنصر جاوید موہل اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون انسپکٹر خرم گل نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ  کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ اکہترلاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے تین افراد کو لدھیوالہ وڑائچ سے گرفتار کرکے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق عاطف صابر خان نے پولیس کو دی درخواست بتایا کہ وہ ڈسٹربیوشن کمپنی کا مالک ہے ۔18اپریل کو اسکے ملازمین ایک کروڑ اکہتر لاکھ روپے بنک میں جمع کرانے ماڈل ٹاون جا رہے تھے کہ ماڈل ٹاون گول چکر کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین افرادنے ان سے رقم چھین لی اور فرار ہوگئے جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیااور ملزموں محسن ، غلام عباس اور منور  کو حراست میں لے لیا جو ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وادتواں میں ملوث ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے کراچی اور پشاور فرار ہوگئے اور اپنی لوکیشن تبدیل کرتے رہے ۔ملزموں نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے29مارچ کو علاقہ تھانہ ماڈل ٹائون میںاسی طرح ریکی کر کے فیکٹری سے کیش لے کر جانے والے شہری  سے نو لاکھ روپے بھی چھینے تھے۔

مزیدخبریں