یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں سزا سنانا فاشزم کی انتہا ہے: صدیق مہر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ فاشسٹ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے  آزادی کشمیر کی تحریک کو نہیں دبا سکتے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں سزا سنانا فاشزم کی انتہا ہے جس کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے انسانیت سور ظلم و جبر ، 1032 دنوں  سے جاری تاریخ کا لمبا ترین فوجی محاصرہ سیکولر بھارت کے منہ پر بدنما داغ بن چکا ہے۔ جبکہ ان مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی انسانی حقوق پر سوالیہ نشان ہے۔حکومت یسین ملک کی رہائی اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے سفارتی سطح پر بھرپور اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن