ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیراہتمام ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیراہتمام ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ کے اشتراک سے ’’فارمیٹو اسیسمنٹ سٹریٹیجی اینڈ ایمپلیمینٹیشن‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقادکیا گیا،گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول میں ہونے والی کانفرنس کی صدارت سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید نے کی جبکہ سی ای او پیک پنجاب طارق اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانفرنس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک اللہ داد،سیدہ غزالہ شاہین اور ثمینہ عقیل‘ پیک کی ڈپٹی ڈائریکٹر فاطمہ زہرہ اور زوبیہ خان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ننکانہ صاحب افتخار احمد ڈار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، سکول سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی، پیک کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ملک اللہ داد نے شرکاء سے فارمیٹ اسیسمنٹ کے خدوخال، معیار تعلیم میں بہتری، نظام امتحان میں شفافیت اور طلباء کی اخلاقی تربیت کے بارے تفصیل سے بتایا۔