صفدرآباد (نامہ نگار) تحصیل صفدرآباد کے پرائیویٹ سکولوں نے گرمیوں کی چھٹیوں سے انکار کر دیا ۔ گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے نڈھال ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے یکم جون سے تمام سکولوں میں 31 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔حکومت کے احکامات پر عملدآمد کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں کر دیں گئیں جبکہ تحصیل صفدرآباد کے پرائیویٹ سکولوں نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے چھٹیوں سے انکار کر دیا۔والدین نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے شدید گرمی میں پرائیویٹ سکولوں کو بھی سرکاری اداروں کے مطابق چھٹیوں کا پابند کیا جائے ۔