لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اندھے اور گونگے بہرے قیدیوں کے حقوق کے لئے دائردرخواست پر وکیل سے مزید دلائل طلب کر لئے۔ درخواست گزار شہباز اکمل جندران نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید سزا یافتہ اور غیر سزا یافتہ گونگے بہرے اور اندھے قیدیوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں، قیدیوں کو مقدمات، صحت، ذہنی اور جسمانی مسائل کے متعلق آگاہی کے لئے مشکلات درپیش ہیں۔ جیلوں کی انتظامیہ ان کی بات کو نہ سمجھتی ہے نہ ہی انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرتی ہے۔ عدالت صوبے کی تمام جیلوں میں اندھے اور گونگے بہرے قیدیوں کی ترجمانی کے لئے ایکسپرٹ بھرتی کرنے کا حکم جاری کرے۔
اندھے گونگے قیدی
ہائیکورٹ‘ اندھے‘ گونگے بہرے قیدیوں کے حقوق کیلئے وکیل سے مزید دلائل طلب
Jun 02, 2022