لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب نے 3 ایس پیز اور تین ڈی ایس پیز کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن گجرات عمران رزاق اٹک، آصف مسعود کو ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، خالد محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اصغر علی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، طارق جمیل کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پاکپتن جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اوکاڑہ شبیر احمد وڑائچ کو ایس ڈی پی او عارف والا پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔