کامونکی(نمائندہ خصوصی)بیت المقدس مسلمانوں کی مذہبی میراث ہے اور قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر فرض ہے، فلسطین کے مظلوم عوام اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پیر احسن القادری البغدادی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے چند لوگوں کے ناپاک عزائم اورمنصوبہ بندی کو اسلامیان پاکستان کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے قیام پاکستان سے قبل ہی واضح پالیسی بتادی تھی۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برداری فلسطین اور کشمیر پراپنی قراردوں پر عمل درآمد کیلئے اپنی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ مسجد اقصیٰ القدس شریف کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی حیثیت حاصل ہے۔q