شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو ئیں ، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے سمیت ملکی وقار بلند کرنے اور کرپشن کے خاتمہ کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے گئے جن سے خائف کرپٹ ٹولے نے بیرونی سازش میں مہروں کا کردار ادا کرنے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرائی اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے جن ضمیر فروشوں نے تحریک عدم اعتماد کو سپورٹ کیا انکی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ۔
پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو ئیں:افضال حیدر
Jun 02, 2022