امپورٹد حکومت نے ہوشربا مہنگائی سے عوام کا جینا محال کر دیا:رضوان اسلم

Jun 02, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آج کے ترقی یافتہ دور میں ملک کے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے۔ امپورٹد حکومت نے ہوشربا مہنگائی سے عوام کا جینا محال کر دیا ہمارے ملک کا غریب طبقہ مہنگائی کی وجہ سے ایک وقت روٹی کھانے پر بھی مجبور ہو گیا اسی لیے عوام بہت جلد اس حکومت کو واپس گھر بھیجیں گی ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی54رضوان اسلم بٹ نے امنے مرکزی دفتر فوڈ سٹریٹ میںکارکنوں سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آٹا ،گھی اور پٹرول مہنگا کر کے ملکی ترقی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے لہذا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اب اس حکومت کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ٹھا ن لی ہے کیو نکہ وہ اپنے ملک کی غریب عوام کو ان کے ہاتھوں مزید تباہ نہیں ہو نے دیں گے وہ ایک بار پھر عوام کی مدد سے آگے آتے ہوئے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے مزید آگے لائیں گے۔

مزیدخبریں