پاکستان کو معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی: احسن اقبال 

Jun 02, 2022


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اپنے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے برآمدات میں غیر معمولی اضافے کی ضرورت ہے لہذا انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ برآمدات کو بہتر فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ معاشی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا حکومت انہیں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ معیشت جلد بحال ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطا جان مولاموف کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ ایک انوائرمنٹ ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب میں کیا۔احسن اقبال نے  پائیڈ  کے تحت راستہ کانفرنس سے خطاب   میں کہا ہے کہ 1988ء  سے آئینی حکمرانی کے لحاظ سے، جمہوری لحاظ سے مضبوط ہوا ہے، کمزرو ہوا یا وہیں کھڑے ہیں، بدقسمتی سے ہم دائروں کے سفر میں گھوم رہے ہیں، جنوبی ایشیا اور افریقہ کے کئی ملک آگے نکل گئے ہیں۔ جب کوئی پاکستان میں ایک پیسہ لگانے کو تیار نہیں تھا چین نے سی پیک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی، پچھلے دور حکومت کے چار سالوں میں سی پیک کے تحت کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، پاکستان کے چار سٹریٹیجک پارٹنرز ہی  چین، یورپ، امریکہ اور خلیجی ریاستیں ہیں، اگر ترقی کرنا ہے تو ان سے تعلقات مستحکم کرنے ہیں۔

مزیدخبریں