عینی علی آسٹریلوی کابینہ کی پہلی مسلمان وزیر‘ قرآن پاک اٹھائے حلف لیا


کینبرا (بی بی سی) آسٹریلیا کی نئی حکومت کے 23 وزراء نے بدھ کے روز حلف اٹھایا‘ ان میں دس خواتین ہیں۔ نوجوانوں کے امور کی وزیر ڈاکٹر عینی علی اور وزیر صنعت ایڈ ہسک آسٹریلیا کی کابینہ میں پہلے مسلمان وزراء ہیں۔ عینی علی نے ہاتھ میں قرآن اٹھائے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ آسٹریلیا کی نئی وفاقی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے متنوع حکومت کہا جا رہا ہے جس میں اقلیتوں کے علاوہ مقامی قبائلی فرقوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مغربی آسٹریلیا سے رکن اسمبلی عینی علی پہلے لیبر پارٹی سے بطور کارکن وابستہ رہیں‘ پھر وہ پارٹی کی یونین کی رکن بنیں اور اب رکن اسمبلی منتخب ہو کر وزیر بن چکی ہیں۔ عینی مصر میں پیدا ہوئیں‘ 55 سالہ عینی پہلے پروفیسر تھیں۔

ای پیپر دی نیشن