امپورٹڈ آئٹمز : ایئرپورٹس پر  کسٹمز  عملہ کو نئی ہدایات جاری 


کراچی(این این آئی)امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پاکستان کسٹمز کے عملے کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق نئے نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو امپورٹڈ آئٹمز سے متعلق ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسافروں کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر تعینات عملہ کی نگرانی اسسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کے ماتحت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کھیپیوں کیخلاف ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائیاں تیز کرنے ،مسافروں کی سہولت سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کیلئے ایئرپورٹس پر تعینات کلکٹرز کو سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کسٹمز عملہ کی طرف سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء ضبط کرنے کی شکایات سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن