لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہائی کمشن نے برطانوی حکومت کو پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تحریک انصاف کے رہنما 25 مئی کو ہائی کمشن میں زبردستی گھسے اور سفارتی عملے سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پاکستان ہائی کمشن کی طرف سے درخواست برطانوی دفتر خارجہ جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ واقعے کی ویڈیوز بھی جمع کرائی گئی۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے رہنماؤں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست