نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی جگہ پر زیر تعمیر گربھ گرہ کا سنگ بنیاد ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے رکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے نائب وزیراعلیٰ اور 90 کے قریب ماہر تعمیرات اور پنڈتوں کے ہمراہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعصب وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ بھارت کا قومی مندر اور اتحاد کی علامت ہوگا۔ بھارت کے عوام برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ایودھیا رام مندر کی تعمیر کا کام تقریباً 2 سال قبل وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا تھا۔
رام مندر