ہمارا 2آبی منصوبوں پر اعتراض بھارت نے رپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی انڈس واٹر کمشنر

Jun 02, 2022

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انڈس واٹر کمشنر مہر علی  شاہ نے کہا ہے کہ بھارت سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شیئر کرنے پر تیار ہے۔ بھارت سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں پکل ڈل‘ لوئر کلنائی آبی منصوبے پر اعتراض کیا‘ ڈیزائن پر بھارت نے آئندہ رپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کشن گنگا معاملہ سندھ طاس معاہدے سے آگے نکل چکا ہے۔ ورلڈ بنک کشن گنگا معاملہ دیکھ رہا ہے۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عمل کا کہا ہے۔
واٹر کمشنر
 

مزیدخبریں