ہفتہ کی چھٹی، بحالی سے متعلق سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتہ کی چھٹی بحالی سے متعلق سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری آئندہ ہفتے توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی، ہفتہ کی چھٹی کی بحالی کا حتمی فیصلہ توانائی کی بچت کے حوالے سے اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب باقاعدہ سمری وزیر اعظم آفس کو بھیج دی گئی ہے۔ 
ہفتہ کی چھٹی 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...