صدر نے نئے گورنر کی تعیناتی کر دی، اب درخواست غیر موثر: چیف جسٹس 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست میں وکیل کی جانب سے ہدایات لینے کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل لارجر بنچ میں سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے بابر اعوان ایڈووکیٹ سے کہاکہ صدرمملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر نئے گورنر کی تعیناتی کر دی ہے۔ آپکی درخواست تو اب غیر موثر ہوگئی ہے، جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں اپنے موکل سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کرونگا، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اگر اس درخواست کو آگے لیکر جانا ہے تو گورنر بھی فریق ہوگا، چیف جسٹس نے کہاکہ صدر اور گورنر آفس ہمارے لیے قابل احترام ہے، صدر پاکستان نے وزیراعظم کی مشاورت سے نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
گورنر درخواست 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...