لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ نفاذ اسلام کانفرنس کی تیاریاں مکمل۔انتظامی امور کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گی۔تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کودعوتیں پیش کردی گی۔ نفاذ اسلام کانفرنس ملک میں ایک انقلاب کی راہ ہموار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد میں کسی قسم کی حکومتی رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔
نفاذ اسلام کانفرنس کا ملک میں انقلاب کی راہ ہموار کریگی:سردارمحمد طاہر ڈوگر
Jun 02, 2022