لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان بھر کے پی آئی ٹی بی کے رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے بیرون ملک سے آن لائن رقوم کے حصول کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ اور فیصل بنک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ارفع ٹیکنالوجی پارک میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بنکنگ فیصل بنک علی وقار نے دستخط کیے۔ تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی احمد اسلام، کنٹری منیجر پے او نیر محسن مظفر، سینئر آفیسر سٹیٹ بنک علی عطا اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کہا کہ اس اقدام سے ملک بھرکے فری لانسرز کیلئے عالمی رقوم منگوانے میں حائل مشکلات کم ہوں گی اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ سے فری لانسرز کمیونٹی کو بے پناہ سہولیات ملیں گی۔
پنجاب آئی ٹی بورڈ، فیصل بنک میںمفاہمتی یادداشت پر دستخط
Jun 02, 2022