کسی معاشرے میں چادرچاردیواری کی پامالی کی اجازت نہیں:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آج جو پولیس کے ہاتھوں اپنی تذلیل پر رو رہے ہیں، کل انہوں نے 
اسی پولیس سے آج سے کہیں بڑے ظلم کروائے۔ عمران خان کی حکومت پاکستان کی غالب اکثریت اہل سنت و جماعت اور تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے خلاف کریک ڈاؤن میں فرعونیت اور یزیدیت کی ایک سیاہ تاریخ رقم کی۔ اس کے دور میں مساجد، مدارس، دینی مراکز، مزارات، چادر، چار دیواری، داڑھی اور عمامے کا تقدس بری طرح پامال کیا گیاجتنی بڑی تعداد میں علماء و مشائخ، ائمہ و خطباء اور سنی ورکرز کو عمران خان نے جیلوں میں ڈالا اور کئی مہینے ظلم کا بازار گرم رکھا، اس کے مقابلے میں عمران خان اور اس کے کارکنوں سے تو کچھ بھی نہیں ہوا۔ اصل بات یہ ہے کہ جب عمران خان اقتدار کے نشے میں دھت تھا تو انسانیت بھولا ہوا تھا۔ ایسے ہی جو آج اقتدار کے نشے میں دھت ہیں، وہ بھی انسانیت بھولے ہوئے ہیں۔ 
جب بھی کوئی ادارہ سٹیٹ کی بجائے کسی سیاسی پارٹی کا آلہ کار بن جائے تو پھر ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن