انقرہ (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباو¿ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کا تعلق مضبوط تاریخی بنیادوں پر استوار ہے۔ دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے، ہماری دو طرفہ تجارت صرف 1 ارب ڈالر ہے، موجودہ وزیر اعظم اس تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن چاہتی ہے۔ ہماری حکومت صاف اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کرنے کی خواہشمند ہے۔ ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباو¿ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے، ہم نے انتخابی اصلاحات کا پہلا مرحلہ شروع کر دیا جو پارلیمنٹ سے پاس ہو چکا ہے۔
بلاول
گن پوائنٹ پر قانون سازی نہیں کرنا چاہتے اپوزیشن بغیر اصلاحات الیکشن چاہتی بلاول
Jun 02, 2022