لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چین کے اسلام آباد میں موجود سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان میں علما و مشائخ رابطہ کونسل کے سربراہ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی،جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سیکریٹری جنرل پیر محمد صفدر شاہ گیلانی،تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبد اللہ گل، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، جمعیت علمائے اسلام(سینئر) کے مرکزی رہنما پیر عبد الشکور نقشبندی،اسلامی جمہوری محاذ کے سربراہ حافظ زبیر احمد ظہیر، ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد کے صدر انجینئر نصر اللہ رندھاوا اور سید ثاقب اکبر شامل تھے۔ وفد کی ملاقات چینی سفارت خانے کے کونسلر مسٹر ینگ ناؤسے ہو ئی۔ اس موقع پر سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے چینی اساتذہ اور دیگر واقعات میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے چینی انجینئرز اور ماہرین کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کیا گیا۔ تعزیتی کتاب میں لیاقت بلوچ نے وفد کی طرف سے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفدکااسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ
Jun 02, 2022