سابق صوبائی وزیرسے رانا عبدالسمیع،رفیق نثار کی ملاقات ،تنظیمی امور پرگفتگو

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں سے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر لیبر ونگ رانا عبدالسمیع،پنجاب کے صدر سینئر نائب صدر رفیق نثار نے ملاقات کی۔ تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں اور رانا عبدالسمیع کا گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سیاہ ترین ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے آتے ہی غریب عوام کو مہنگائی کے تحفے دئیے ہیں۔ پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،شہید کارکنوں کے خون کا حکمرانوں کو  حساب دینا پڑے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں لیبر ونگ کی تنظیم سازی شروع کر دی ہے۔ پارٹی کے مخلص اور محنتی کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے۔

ای پیپر دی نیشن