پی ٹی آئی بے نقاب، عوام کو  فاشزم سے نجات ملی، بیگم ممتاز ملک

Jun 02, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین PP 14 کی صدر بیگم ممتاز ملک نے کہا ہے کہ اس حلقے میں اسامہ چوہدری کا ایم پی اے بننا عوام کی ضرورت بن چکا ہے پی ٹی آئی نے اس حلقے کے عوام سے عرصہ ہوا اپنا ناطہ توڑ رکھا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے سے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی فاشزم سے عوام کو نجات ملی دن رات جھوٹ پر انحصار رنے والی پی ٹی آئی کی سابق حکومت عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے عمران خان کی سیاسی حیثیت دن بدن کم سے کم تر ہورہی ہے۔

مزیدخبریں