اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق اپوزیشن لیڈر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباداور ممبر ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے دبائو میں آکر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے ایک دفعہ شیڈول جاری کرکے اسے کس کے کہنے پر روکا گیا؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 یونین کونسلوں پر مشتمل بہترین لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنایا تھا جس میں انتہائی با اختیار میئر کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹ سے ہونا تھا تاہم ن لیگ نے عدالت سے وہ ایکٹ ختم کروایا۔
اور 2015 ء کے بلدیاتی قانون پر انتخابات ہونے ہیں ہمیں اس قانون پر شدید تحفظات ہیں تاہم پھر بھی پی ٹی آئی میدان کھلا نہیں چھوڑے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔