مایہ ناز سپوت مقبول حسین اعوان کیلئے نیک تمنائیں


 اعلی کارکردگی اور شاندار خدمات پر تعمیرات کرنے پر صدر پاکستان جناب عارف علوی نے مقبول حسین اعوان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔  ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مقبول حسین اعوان نے  تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ان کے والدین کی شفقتوں اور ان کی دعائوں اساتذہ کی رہنمائی اور  انتھک محنت کا ثمر ہے۔  شفیق مہربان ہمدرد اور غمگسار درد دل رکھنے والے استاد صوفی ذوالفقار احمد عباسی آف چمن کوٹ نے ہمیشہ  شفقت فرمائی۔ ہمدردی اور دلجوئی کی بنا پر آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں۔  دعا ہے کہ میرے اساتذہ خوش خرم رہیں۔ اور اللہ پاک مجھے صحیح معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اہل کشمیر اور اہل علاقہ اور ان کے اساتذہ نے مقبول حسین اعوان کو مبارک پیش کی کہ انہوں نے آزاد کشمیر کا نام روشن کیا۔( صوفی ذوالفقار احمد عباسی باغ آزاد کشمیر 0345-5393580 )

ای پیپر دی نیشن