ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سزاء کیخلاف درخواست ، جسٹس سردار احمد نعیم،جسٹس امجد رفیق کی مزید سماعت سے معذرت 

Jun 02, 2022


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے روسٹر کی تبدیلی کے باعث مسلم لیگ ن کے رہنما ء محمدحنیف عباسی کی جانب سے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سزاء کے خلاف دائر درخواست کی مزید سماعت سے معذرت کر لی اورسماعت ملتوی کر دی بدھ کے روز سماعت کے موقع پرحنیف عباسی اپنے وکیل سینئر ایٖڈووکیٹ احسن بھون کے ہمراہ عدالت عالیہ میںموجود تھے اس موقع پر حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ یہ کیس لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے ۔

مزیدخبریں