صنعا اور قاہرہ کوملانے والی پہلی تجارتی پرواز نے اڑان بھر لی، حوثی ٹی وی

Jun 02, 2022


صنعا(شِنہوا)یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت بدھ کے روز حوثی باغیوں کے زیر انتظام یمنی دارالحکومت صنعاسے ایک تجارتی پرواز مصر کیلئے روانہ ہوئی ہے۔حوثی باغیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ یمن ایئرویز کا طیارہ 78مسافروں کو لیکر قاہرہ گیا ہے۔ 16مئی کوتجارتی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد صنعا سے اڑان بھرنے والی یہ ساتویں پرواز ہے۔ گزشتہ پروازیں صنعا اور اردن کے دارالحکومت عمان کو آپس میں منسلک کرتی ہیں۔اگست 2016 کے بعد سے سعودی زیر قیادت اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی جانب سے یمن کی فضائی حدود پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد سے صنعا ایئرپورٹ بند پڑا تھا۔

مزیدخبریں