روس کی اسٹریٹجک میزائل  فورسز کی مشقوں کا انعقاد


ماسکو(شِنہوا)روسی فوج نے اپنی اسٹریٹجک میزائل فورسزکے تحت یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم استعمال کرتے ہوئے مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔وزارت دفاع نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ مشقوں میں تقریبا 1ہزار فوجی اہلکار اور 100 سے زائد آلات شامل تھے۔ مشقوں میں شریک فوجیوں نے میزائل سسٹم کو فیلڈ پوزیشنز پر لانے، 100 کلومیٹر تک مارچ کرنے اور یونٹوں کو منتشر کرنے کی مشق کی۔ وزارت نے کہا کہ مشقوں کا مقصد تربیت کی سطح کو بلند کرنا اور اسٹریٹجک میزائل فورسز کی تشکیلات اور یونٹس میں ہم آہنگی کو بہتر بناناتھا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق، یارس میزائل سسٹم کامئی 2007 میں پہلی بار تجربہ کیا گیا تھا ، جس کی مار کرنے کی ممکنہ حد 11ہزار سے12ہزار کلومیٹر اور یہ 100سے300کلوٹن کے چھ سے 10وار ہیڈز لے جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن