واشنگٹن: پا کستانی سفیر کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل سے ملاقات 

Jun 02, 2022


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ میں تعینا ت پا کستانی سفیر مسعود خان کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور سے ملاقات۔ تفصیلا ت کے مطا بق امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے سفارت خانے کی رہائش گاہ پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی اور کاروباری امور مسٹر دلاور سید کا استقبال کیا۔نمائندہ خصوصی دلاور سید تجارتی اور اقتصادی پالیسیوں کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انتظامیہ اور عالمی کاروبار میں نمایاں عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔سفیر مسعود خان نے مسٹر دلاور سید کو اس عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی جس میں وہ نئی ٹیکنالوجیز اور ٹیک سیکٹر کے گرد عالمی اقتصادی ایجنڈے کو تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔نمائندہ خصوصی دلاور سید نے کہا کہ شراکت داری کے وسیع امکانات ہیں اور سلیکون ویلی میں پاکستان اور امریکہ کا داخلہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔سفیر مسعود خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں اعتماد پیدا کرنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں