کراچی (پی پی آئی) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ خان کا کہنا ہے کہ ہراسگی کیسز بڑھ رہے ہیں، عورتیں نہیں مرد بھی شکار ہوتے ہیں۔ہراسگی کا شکار افراد خاموشی توڑیں آواز بلند کریں اور معاشرے کو مل کر بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ۔ وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے کہا کہ چار خواتین اینکرز نے ہراسیت کی زبانی شکایت کی، لیکن وہ باضابطہ رپورٹ کرنے کو تیار نہیں،پی پی آئی کے مطابق کشمالہ خان نے کہا کہ ہراسگی کا شکار خواتین بہت سے گھریلو اور دفتری مسائل کا شکار ہوئی ہیں، مجبوریوں کی وجہ سے وہ آواز بلند نہیں کرسکتیں، میں یقین دلاتی ہوں کہ انہیں مکمل انصاف اور تحفظ دیا جائے گا۔
کشمالہ خان