کراچی (نیوز رپورٹر) دہشتگری سے ملت جعفریہ کو خوفزدہ نہیںکیا جاسکتا۔ ملت جعفریہ کے اجداد نے اسلام و ملکی سالمیت کے خاطر بڑی عظیم قربانیاں دی کسی دہشتگردی کسی واقعہ سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہو سکتے۔بے گناہ نمازیوں کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کرنے والے یزید کے پیرو کار ہیں، پاکستان میں تکفیریت کا اسلام سے تعلق نہیں ایسی تکفیری سوچ کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگرد وں کاکوئی دین مذہب نہیں یہ تمام کاروائیاں مملکت خدادا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار دعا کمیٹی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر ھفتہ وار اجتماعی دعائے سانحہ مسجد و امام بارگاہ علی رضا و مسجد حیدری سندھ مدرستہ الاسلام بیاد شہداء کی برسی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی نے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا سانحہ امام بارگاہ علی رضا، مسجد حیدری کے شہداء اور مادر وطن و ملت جعفریہ کے دفاع کیلئے قربان ہونے والے شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں۔جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں، وہ مٹ جاتی ہیں ہم شہیدوں اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سانحہ مسجد حیدری و علی رضا ملکی تاریخ کے سیاہ ترین واقعات تھے۔بے گناہ شہیدوں کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کریں اور مساجد و امام بارگاہوں میں بم دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔پروگرام میں تلاوت دعا مولانا سید حسن رضوی جبکہ نوحہ خوانی جہاں زیب زیدی نے کی اور سانحہ مسجد حیدری، مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
علامہ سجاد شبیر