کراچی ( نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی رکن مرکزی کونسل اور مسلم لیگ ن سندھ شعبہ خواتین کی نائب صدر محترمہ لبنیٰ عروج نے ملتان جلسے میں امید سحر محترمہ مریم نواز شریف سے متعلق عمران نیازی کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم و حیا ہوتی ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آپ تو ذاتیات پر چلے گئے ہیں۔ اور مریم نواز شریف سے متعلق آپ کی گفتگو نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ جس ریاست مدینہ کی بات آپ کرتے ہیں۔ اس میں تو سب سے زیادہ مقام و مرتبہ عورت کو ہی دیا گیا تھا۔ رحمت اللعالمین نے عورت کے احترام کا جو سبق امت کو دیا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مائیں۔ بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ لیگی ورکرز ماں بہنوں کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے۔
لبنیٰ عروج
مائیں ،بہنیں ، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ لبنیٰ عروج
Jun 02, 2022