ٹھٹھہ/سکھر(نامہ نگاران) پی پی شہید مرتضیٰ بھٹو گروپ کی سربراہ محترمہ غنوی بھٹو کا یوم پیدائش پی پی شہید مرتضیٰ بھٹو گروپ کے کارکنوں نے یکم جون کو منایا ۔ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے پی پی آئی کے مطابق ا س موقع پر محترمہ غنوی بھٹو کی درازی عمرکی دعائیں مانگی گئیں کارکنوں نے عہد کیا کہ وہ شہید مرتضیٰ بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ان کا ساتھ دیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق محترمہ غنو یٰ بھٹویکم جون 1962کو لبنان میں پیدا ہوئی تھیںسکھر بیورو رپورٹ کے مطابق پی شہید بھٹو لائرز فورم کی جانب سے غنوی بھٹو کی60ویں سالگرہ ئی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو (لائرز فورم)سکھر کے زیر اہتمام سیشن کورٹ میں وکلاء برادری کی جانب سے پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پی پی شہید بھٹو لائرز فورم کے ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ ،شیوک رام ولیچا ،شفقت رحیم راجپوت سمیت دیگر وکلاء برادری نے شرکت کی تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی۔
غنوی بھٹو