ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ دودھ زندگی ہے اور اس نور سے خوبصورت کوئی نور نہیں۔ وائس چانسلر نے انسٹیٹیوٹآف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیراہتمام نیشنل سیمینار اور ورلڈ ملک ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ تیزی سے گروم کررہی ہے اور ملک میں دودھ وافر مقدار میں موجود ہے وائس چانسلر نے کہاکہ خالص دودھ کی اہمیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیاجاسکتا کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان ڈیری فارمنگ کو سپورٹ کرے ملک کمپنیاں بھی بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک میں سفید انقلابآئے او ر دودھ میں ہم خود کفیل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تھوڑی سی توجہ سے خالص دودھ کو ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا
ہے۔ڈین ڈاکٹر حکومت علی نے کہا کہ دودھ کی بڑھوتری کے لئے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر شیح نے کہاکہ دودھ ایک مکمل نیوٹریشن ہے اور اس کی غذائیت و اہمیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ سیمینار سے اینگرو کے ماہرین ڈاکٹر محمد ناصر ، ڈاکٹر نزہت ہما ، ڈاکٹر خلیل احمد گل ، ڈاکٹر توصیف سلطان نے بھی خطاب کیا۔
دودھ مکمل نیوٹریشن‘ بڑھوتری کیلئے انفرادی و اجتماعی اقدامات کی ضرورت: ڈاکٹر حکومت علی
Jun 02, 2022