جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری جہانیاں چوہدری عامر ریاض گل، نائب صدر سٹی جہانیاں ملک عمران ساجد میتلا، ملک خلیل احمد میتلا، ملک حماد احمد میتلا ایڈووکیٹس نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہے ، عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، عوام کی اس حکومت سے جان چھڑوائی جائے اور ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں امپورٹڈ چوروں کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے فیصلے کئے جائیں اس موقع پر انکے ہمراہ طارق محمود تھہیم، عاشق حسین ، چوہدری امانت علی گل، قاری حماد رندھاوا، ثناء اللہ رندھاوا و دیگران بھی موجود تھے۔
حکومت سے جان چھڑوائی جائے:پی ٹی آئی رہنما
Jun 02, 2022