محکمہ سکول کیجانب سے تعلیمی اداروںکاسکیورٹی آڈٹ کرانیکا فیصلہ  


 رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کرد یں تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سی او ایجوکیشن سراج الدین مہر کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔محکمہ ایجوکیشن رحیم یارخان کے ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یارخان کے 2775سرکاری سکولوں کا سکیورٹی آڈٹ کرایا جائیگا ۔سکیورٹی آڈٹ کی خبر سن کر محکمہ ایجوکیشن کے سی او آفس میں حال ہی تعینات ہونے والے کلرکوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سکولوں کے سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ ایجوکیشن رحیم یارخان کے کیسز سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اور انٹی کرپشن رحیم یارخان میں انکوائریاں چل رہی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے سکول کی چار دیواری کو 8 فٹ اونچا کرنے کے ساتھ آہنی باڑ نصب کی جائے، 10 فٹ اونچی دیوار پرباڑ کی جگہ شیشے کے ٹکڑے لگائے جاسکتے ہیں،کمزور دیوار گرا کر مضبوط تعمیر کی جائے،انٹری پوائنٹ کو زگ زیگ بنانے کے ساتھ وہاں بنکرز بنائے جائیں۔سکیورٹی گارڈز اور ہتھیاروں کی تعداد بارے فوری آگاہ کیا جائے،سکولوں کو سکیورٹی انتظامات 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی،محکمہ نے مزید کہا 15 جون کے بعد کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز تعطیلات کے دوران سکولوں کا وزٹ کریں گے،ناقص سکیورٹی انتظامات پر متعلقہ سکولز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن