نیو یارک(نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث جہاں انسانوں اور جانوروں کے خوراک تلاش کرنے کے انداز تبدیل ہوئے ہیں وہیں جانوروں میں پائی جانے والی بیماریاں اب انسانوں میں منتقل ہونے لگی ہیں۔ ڈاکٹر ریان مائک کے مطابق بدقسمتی سے سماج میں بیماریوں کو بڑھانے کے رحجان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ حالیہ برسوں میں لاسا بخار جیسی بیماری کو بھی دیگر ممالک میں پھیلتا ہوا دیکھا گیا جو کہ دراصل افریقی خطے میں چوہوں میں پایا جانے والا وائرل بخار تھا۔ انہوں نے ماضی میں بندروں میں پائی جانے والی بیماری منکی پاکس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یقینی طور پر بیماریوں کے پھیلاؤ میں موسمیاتی تبدیلی کا دباؤ شامل ہے۔